ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی: شیورام ہیبار اور موہن داس نائک نے جیت لیاکے ڈی سی سی بینک صدر اور نائب صدر کا انتخاب 

سرسی: شیورام ہیبار اور موہن داس نائک نے جیت لیاکے ڈی سی سی بینک صدر اور نائب صدر کا انتخاب 

Mon, 23 Nov 2020 13:22:46    S.O. News Service

سرسی، 23؍ نومبر (ایس او نیوز) ضلع کے ڈی سی سی بینک کے لئے صدر و نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا جسے بالترتیب ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار اور بی جے پی لیڈر موہن داس نائک نے بلامقابلہ جیت لیا ہے۔

ضلع انچارج وزیر شیورا م ہیبار نے اپنی جیت کے تعلق سے بتایا کہ انہوں نے یہ عہدہ ایک غیرسیاسی انداز میں جیتا ہے کیونکہ بینک کے سابق صدر اور کانگریسی لیڈر  ایس ایل گھوٹنیکر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، کرشنا دیسائی اور سوندا ہیگڈے جیسے لیڈروں نے میرے ساتھ چل کر خود اپنے ہاتھوں سے میرا نامزدگی فارم جمع کیا تھا۔ اس سے یہ سگنل جاتا ہے کہ  بینک کو سیاسی پارٹیوں کے مفادات کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم رہنے کا موقع ملے گا۔اس انتخاب سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ سیاست اگر چاہیں تو عوامی مفاد کے لئے غیر سیاسی موقف بھی اختیار کرسکتے ہیں۔


Share: